Time 10 جولائی ، 2024
کھیل

عبدالرزاق کا سلیکشن کمیٹی سے ہٹائے جانے پر ردعمل سامنے آگیا

عبدالرزاق کا سلیکشن کمیٹی سے ہٹائے جانے پر ردعمل سامنے آگیا
فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور  سابق سلیکٹر عبدالرزاق کا سلیکشن کمیٹی سے ہٹائے جانےکے بعد  ردعمل سامنے آگیا۔

ایک بیان میں عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ اگر سب کویکساں اختیارات حاصل تھےتو پھر سلیکشن کمیٹی کا ایک ووٹ 6 پر کیسے بھاری ہو سکتا ہے۔

خیال رہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے  وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے سبکدوش کردیا ہے۔  پاکستان کرکٹ بورڈ  نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹیوں سے الگ کرنے کی تصدیق  بھی کر دی ہے۔

قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض اور عبد الرزاق کو سبکدوش کیے جانے کے حوالے سے سابق کپتان شاہد آفریدی نےکہا ہے کہ ایمانداری کی بات ہے یہ والی سرجری مجھے سمجھ میں نہیں آئی۔


مزید خبریں :