Time 10 جولائی ، 2024
پاکستان

لعل شہباز قلندر کے مزار سے نذرانے کےکروڑوں روپے کے زیورات چوری کیس میں اہم پیشرفت

لعل شہباز قلندر کے مزار  سے نذرانے کےکروڑوں روپے کے زیورات چوری کیس میں اہم پیشرفت
فوٹو: فائل

سندھ کے ممتاز صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار  سے نذرانے کےکروڑوں روپے کے زیورات چوری کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے انویسٹی گیشن افسر ذیشان حیدر کے مطابق 7 ماہ قبل لعل شہباز قلندر کے مزار کے توشہ خانے سے57 تولہ سونا اور 3 ہزار 133تولہ چاندی کے زیورات چوری ہوئے تھے۔

زیورات کی چوری کےالزام میں منیجر اوقاف زبیر احمد بلوچ سمیت دو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا، دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ بینک کےلاکرز میں رکھےگئے 141 تولہ زیورات میں سے 66 تولہ سونا اور 137 تولہ چاندی جعلی رکھوائی گئی۔

انویسٹی گیشن افسر کا کہنا ہےکہ زیورات کی تصدیق مقامی سونار دھنی بخش سےکرائی جاتی تھی جس کو گرفتار کرکے تفتیش کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔

اینٹی کرپشن افسر کے مطابق زیورات کو تبدیل کرکے جعلی زیورات  خزانے میں جمع کرائےگئے۔سونےاور چاندی کے زیورات کی اب تک ریکوری نہیں ہوسکی۔

مزید خبریں :