Time 11 جولائی ، 2024
پاکستان

حافظ نعیم کا آرمی چیف اور بیورو کریٹس سے اضافی مراعات چھوڑنے کا مطالبہ

حافظ نعیم کا آرمی چیف اور بیورو کریٹس سے اضافی مراعات چھوڑنے کا مطالبہ
پاکستان سے دولت اور لوگ دونوں باہر جارہے ہیں،کالج یونیورسٹیوں کے حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں: حافظ نعیم__فوٹو: فائل

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان آرمی چیف اور بیورو کریٹس سے اضافی مراعات چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔

لاہور میں ایک میڈیا گروپ کے عشائیے سے خطاب میں حافظ نعیم نے کہا کہ ملک کا برین ڈرین ہورہا ہے، آرمی چیف اضافی مراعات چھوڑنے کا اعلان کریں،  بیوروکریٹس سے بھی غیر ضروری مراعات واپس لی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے دولت اور لوگ دونوں باہر جارہے ہیں،کالج یونیورسٹیوں کے حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں، سولر پینلز لگوانا مسئلے کا حل نہیں۔

حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ بجلی کا ٹیرف کم کیا جائے، بڑا جاگیردار عیش کر رہا ہے اور چھوٹا کسان پس رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ہمارے دھرنے کا مقصد لوگوں کو ان کا حق دلوانا ہے، جماعت اسلامی نے لیڈ نہ کیا تو قوم بالکل لیٹ جائے گی یا انارکی کی طرف چلی جائے گی۔

مزید خبریں :