Time 11 جولائی ، 2024
دنیا

امریکا 500 پاؤنڈ وزنی بموں کی کھیپ جلد اسرائیل بھیجےگا

امریکا 500 پاؤنڈ وزنی بموں کی کھیپ جلد اسرائیل بھیجےگا
امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے رفح آپریشن کے پیش نظراسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی روکی تھی__فوٹو: رائٹرز/فائل

واشنگٹن: امریکا 50 پاؤنڈ وزنی بموں کی کھیپ جلد اسرائیل بھیجےگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا بتانا ہے کہ  مئی کے بعد سے اسرائیل کے لیے بھاری بموں کی کھیپ رکی ہوئی تھی۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے رفح آپریشن کے پیش نظراسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی روکی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کو  2ہزارپاؤنڈ وزنی بموں کی کھیپ تاحال معطل رہے گی۔

یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں :