Time 11 جولائی ، 2024
پاکستان

آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام پر اسی ماہ معاہدہ ہو جائےگا، وزیر خزانہ

آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام پر اسی ماہ معاہدہ ہو جائےگا، وزیر خزانہ
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا بتانا ہے کہ آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام پر معاہدہ رواں ماہ ہو جائے گا۔ 

سینیٹ کمیٹی برائےخزانہ کے  اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف  سے مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ 

محمد اورنگزیب نے کہا کہ فوج کو اپنے پورے سروس اسٹرکچر میں تبدیلی کرنی پڑے گی، فوج کو اس لیے ایک سال مزید دیا ہے، مسلح افواج کے لیے یکم جولائی 2025 سے کنٹریبیوٹری پینشن کا نظام شروع ہو جائے گا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے 5 وزارتوں کو ختم کیا جائے گا، آئی ایم ایف اصل آمدن پر ٹیکس چاہتا ہے جو درست ہے۔ 

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کوئی ملک 9 فیصد ٹیکس ٹو جی ڈی پی پر نہیں چل سکتا۔ 

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے دیگر اداروں سے فنڈز ملنا شروع ہوگئے ہیں۔


مزید خبریں :