Time 11 جولائی ، 2024
کاروبار

بجلی مزید مہنگی، بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے فی یونٹ تک اضافےکی درخواست منظور

بجلی مزید مہنگی، بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے فی یونٹ تک اضافےکی درخواست منظور
فوٹو: فائل

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے فی یونٹ تک اضافےکی حکومتی درخواست منظور کرلی۔

ماہانہ 200 یونٹ تک والےگھریلو صارفین 3 ماہ کے لیے اضافے سے مستثنٰی قرار دیے گئے ہیں۔ باقی گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا بنیادی ٹیرف فی یونٹ7.12 روپے تک بڑھےگا۔

نیپرا نےکراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کے یکساں ٹیرف کا فیصلہ جاری کر دیا ہے۔نیپرا نے بجلی ٹیرف بڑھانےکا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لیے وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔

نیپرا کے فیصلے کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف 7.12 روپے اضافے سے 34.26 روپے ہوجائےگا۔ ماہانہ 301 سے400 یونٹ کا ٹیرف 7.02 روپے اضافے سے 39.15 روپے ہوجائےگا۔ ماہانہ 401 سے 500  یونٹ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 41.36 روپے ہوجائےگا۔

ماہانہ 501 سے 600 یونٹ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 42.78 روپے ہوجائےگا۔ماہانہ 601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 43.92 روپے ہوجائےگا۔ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف 6.12  روپےاضافے سے 48.84 روپے ہوجائےگا۔

ٹیکسوں کو ملا کر سلیب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت بڑھ جائےگی۔ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ 3.95 روپے برقرار رہےگا۔ ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ7.74 روپے برقرار رہےگا۔

مزید خبریں :