Time 11 جولائی ، 2024
پاکستان

پاکستان آذربائیجان کا دو طرفہ تجارت بڑھانےکا فیصلہ، 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری پر اتفاق

اسلام آباد: پاکستان اور آذربائیجان نے دو طرفہ تجارت بڑھانےکا فیصلہ کیا ہے، دونوں ممالک میں2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

دورہ  پاکستان پر آئے آذر بائیجان کے صدر الہام علیووف نے ایوان وزیراعظم میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بعد ازاں دونوں ملکوں کے درمیان ترجیح تجارت کے معاہدے اور مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔ پاکستان اور آذربائیجان نے دو طرفہ تجارت بڑھانےکا فیصلہ کیا ہے، دونوں ممالک میں2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر بھی اتفاق ہوا۔

آذر بائیجان کے صدر کے ساتھ پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ وہ بہت مطمئن ہیں، آج بہت مفید ون آن ون میٹنگ رہیں، دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری دونوں ملکوں کے لیے مفید شعبوں پر ہوگی، پاکستان نگورنوکاراباخ  پر آذربائیجان کے مؤقف کی تائید کرتا ہے۔

آذربائیجان کے صدر  نےکہاکہ دونوں ملک ہر ایشو پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، افسوس ہے جموں کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔

مزید خبریں :