Time 12 جولائی ، 2024
کاروبار

77 سالہ ملکی تاریخ میں پہلی بار زرعی آمدن پر انکم ٹیکس عائد، کتنی آمدن پر ٹیکس کٹے گا؟

77 سالہ ملکی تاریخ میں پہلی بار زرعی آمدن پر انکم ٹیکس عائد، کتنی آمدن پر ٹیکس کٹے گا؟
زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے سے متعلق صوبوں نے پلان بنانے کے لیے2 دن کا وقت مانگ لیا ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

قیام پاکستان کے 77 سال بعد وفاق اور صوبوں نے زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وفاق اور صوبوں نے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) کی فرمائش پوری کرتے ہوئے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے کے مطابق زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی شرح سالانہ 6 لاکھ سے زائد آمدن پر عائد ہوگی۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے سے متعلق صوبوں نے پلان بنانے کے لیے2  دن کا وقت مانگ لیا ہے۔

آئی ایم ایف کے ماہرین نے صوبائی حکومتوں سے الگ الگ ورچوئل مذاکرات کیے جس دوران فیصلہ ہوا کہ چاروں صوبائی حکومتیں 12 جولائی تک پلان جمع کرائیں گی۔

مزید خبریں :