Geo News
Geo News

Time 12 جولائی ، 2024
کھیل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، دونوں سیمی فائنلز آج ہوں گے

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، دونوں سیمی فائنلز آج ہوں گے
پاکستان کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے اور آسٹریلیا کا بھارت سے ہوگا—فوٹو: فائل

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈ کرکٹ کے سیمی فائنلز آج کھیلے جائیں گے جس میں پاکستان کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے اور آسٹریلیا کا بھارت سے ہوگا۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین آج نارتھمپٹن شائر کرکٹ گراؤنڈ پر سیمی فائنل کھیلا جائے گا۔

پاکستان چیمپئنز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیمی فائنل سے قبل برمنگھم میں مقامی کلب میں ٹریننگ سیشن کیا،کھلاڑیوں نے دو گھنٹے تک بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔

اس حوالے سے شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹیم کے سب کھلاڑیوں پُرعزم ہیں کہ سیمی فائنل جیت کر فائنل میں جگہ بنائیں،  اگر انڈیا اور پاکستان کا فائنل ہوا تو شائقین کو زبردست انٹرٹینمنٹ ملے گی۔

فاسٹ بولر سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ تمام ٹیموں نے مومینٹم پکڑ لیا ہے، سیمی فائنل میں زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، دو میچز میں آرام کیا ہے لیکن سیمی فائنل کے لیے مکمل فٹ ہوں۔

عبدالرزاق نے امید ظاہر کی کہ انگلینڈ کے بعد اس لیگ کے میچز آسٹریلیا، ساؤتھ افریقا، نیوز ی لینڈ اور ایشیا میں بھی ہوں گے۔

خیال رہے کہ جیوسوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کر رہا ہے۔