Time 12 جولائی ، 2024
کاروبار

پاکستان میں پیکڈ دودھ فرانس، آسٹریلیا اور ہالینڈ سے بھی مہنگا

پاکستان میں پیکڈ دودھ فرانس، آسٹریلیا اور ہالینڈ سے بھی مہنگا
پاکستان میں ایک لیٹر پیکڈ دودھ 1 ڈالر 33 سینٹس کے ساتھ خطے میں سب سے مہنگا ہے: رپورٹ۔ فوٹو فائل

پاکستان میں پیکڈ دودھ 18 فیصد بلند ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے بعد فرانس، آسٹریلیا اور ہالینڈ سے بھی مہنگا ہو گیا۔

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک لیٹر پیکڈ دودھ 1 ڈالر 33 سینٹس کے ساتھ خطے میں سب سے مہنگا ہے۔

پاکستانی پیکڈ دودھ کے مقابلے فرانس میں پیکڈ دودھ 10 سینٹس سستا، ہالینڈ میں 4 سیںنٹس سستا جبکہ آسٹریلیا میں 26 سینٹس سستا ہے۔

ترقی یافتہ ملکوں کے مقابلے بھارت میں پیکڈ دودھ صرف 78 سینٹس، بنگلادیش میں 1 ڈالر 2 سینٹس میں دستیاب ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، آسٹریلیا، بھارت اور بنگلادیش میں پیکڈ دودھ پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس صفر ہے۔

وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مطابق پیکڈ دودھ ملک کی کل دودھ فروخت کا 5 فیصد ہے۔

مزید خبریں :