12 جولائی ، 2024
لاہور میں مون سون کی بارش کا پہلا اسپیل جم کر برسا جس نے جل تھل ایک کردیا۔
واساحکام نے لاہور میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سب سے زیادہ بارش تاجپورہ میں 315 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی لکشمی چوک پر 170، مغل پورہ 145 اور گلشن راوی میں 151ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ چوک ناخدا پر 155، اقبال ٹاؤن 152، قرطبہ چوک 152، سمن آباد 153، ائیرپورٹ 86 ، اپر مال 130، گلبرگ 41، نشترٹاؤن 162، جیل روڈ 69 اور فرخ آباد میں 140 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔
انتظامیہ کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیوس روڈ، چائناچوک، کینال روڈ،گڑھی شاہو، علامہ اقبال روڈ، اللہ روڈ، کشمیر روڈ، ایجرٹن روڈ، جوہر ٹاؤن، شملہ پہاڑی اور اطراف میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے سبب کئی اہم مقامات پر بارش کا پانی جمع ہوگیا۔