12 جولائی ، 2024
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا دن رہا اور پہلے کاروباری سیشن میں 100 انڈیکس 404 پوائنٹس کم ہو کر 79ہزار 587 رہا۔
کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 48 پوائنٹس کم ہوکر 79944 پر بند ہوا۔
حصص بازار میں 43 کروڑ شیئرز کے سودے طے ہوئے جن کی مالیت 23 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 23 ارب روپے کم ہوکر 10630 ارب روپے ہے۔