13 جولائی ، 2024
دفاعی چیمپئن کارلوس الکاریز اور سربیا کے نواک جوکووچ ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔
پہلے سیمی فائنل میں اسپین کے الکاریز نے میدواڈیو کو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں نواک جوکووچ نے اٹلی کے لارینزو موریٹی کو اسٹریٹ سیٹس میں ہرادیا۔
لندن میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن کارلوس الکاریز اور روسی کھلاڑی ڈینئل میدواڈیو کے درمیان پہلا سیٹ میدواڈیو نے ٹائی بریکر پر جیتا۔
لیکن اس کے بعد الکاریز نے حریف کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے اگلے تینوں سیٹس اپنے نام کرکے فائنل میں جگہ بنالی۔
الکاریز کی جیت کا اسکور 6-7، 3-6 ، 6-4 اور 6-4 رہا۔
دوسرے سیمی فائنل میں سربیا کے نواک جوکووچ نے اٹلی کے لارینزو موزیٹی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
جوکووچ کی جیت کا اسکور 6-4 ،7-6اور 6-4 رہا۔ ایونٹ کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔