Time 13 جولائی ، 2024
کاروبار

آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ، وزیر خزانہ کا اسٹرکچرل ریفارمز لانے کا اعلان

آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ، وزیر خزانہ کا اسٹرکچرل ریفارمز لانے کا اعلان
آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام لانے میں مدد ملے گی: وزیر خزانہ۔ فوٹو فائل/ 

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے طے پانے والے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا بیان سامنے آگیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کے لیے اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے مطابق آئی ایم ایف پاکستان کو 37 ماہ کے دوران 7 ارب ڈالر قرض دیگا، اسٹاف لیول معاہدے کی حتمی منظوری آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ دے گا۔

آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق قرض پروگرام میں مالیاتی اور مانیٹری پالیسی کو مضبوط بنانے کے اقدامات اور ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنا شامل ہیں۔

اس حوالے سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام لانے میں مدد ملے گی۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت ہمیں اسٹرکچرل ریفارمز یقینی بنانے کی ضرورت ہے، پبلک فنانس، توانائی اور حکومتی اداروں کے ایریاز میں استحکام لانے کی ضرورت ہے، آئندہ سالوں میں اسٹرکچرل ریفارمز لائیں گے۔

مزید خبریں :