Time 13 جولائی ، 2024
دنیا

ٹرمپ بعض مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کی پلاننگ کر رہے ہیں: امریکی میڈیا

ٹرمپ بعض مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کی پلاننگ کر رہے ہیں: امریکی میڈیا
ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کی صورت میں غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاریوں کے لیے نیشنل گارڈز اور فوج تعینات کیے جانے کاامکان ہے: امریکی میڈیا. فوٹو فائل

امریکی صدارتی الیکشن کے لیے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ بعض مسلم ممالک کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ صدر بنے تو غیرقانونی تارکین وطن کی ملک بدری میں 10 گنا اضافہ کریں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کی صورت میں غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاریوں کے لیے نیشنل گارڈز اور فوج تعینات کیے جانے کاامکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ بعض مسلم ملکوں کے لوگوں کا امریکا میں داخلہ بند کرنے اور غیر قانونی تارکین وطن کے امریکا میں پیدا ہونے والے بچوں کی شہریت پر پابندی لگانے کی منصوبہ بندی بھی کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے عہد کیا ہے کہ وہ صدر بائیڈن، اُن کے اہلخانہ اور اپنے تمام سیاسی مخالفین کے خلاف بھی مقدمات شروع کریں گے۔

اس کے علاوہ ٹرمپ اس معاملے پر بھی غور کر رہے ہیں کہ وائٹ ہاؤس میں واپسی پر حکومتی طاقت کا توازن صدر کے حق میں کر دیا جائے، بیشتر درآمدی مصنوعات پر نیا ٹیکس اور چین پر تجارتی پابندیاں لگائی جائیں، نیٹو کو کمزور کر دیا جائے اور یوکرین جنگ ختم کرائی جائے۔

دوسری جانب نامور امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز نے اپنے ادارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کو انتہائی خطرناک شخص قرار دیتے ہوئے امریکا کی صدارت کے لیے ناموزوں شخص قرار دیا ہے۔

مزید خبریں :