Time 13 جولائی ، 2024
دلچسپ و عجیب

آنکھ کھول کر سونے کی صلاحیت رکھنے والے جانور

آنکھ کھول کر سونے کی صلاحیت رکھنے والے جانور
مخصوص جانور کھلی آنکھ سے اس لیے سوتے ہیں تاکہ یہ خود کو دشمن یا شکاری کے حملے سے بچا سکیں/ فائل فوٹو

جہاں سونے کی بات آئے تو آپ کے ذہن میں سب پہلی بات یہی آتی ہےکہ آنکھیں بند کی جائیں اور پرسکون ماحول میں سویا جائے  لیکن کیا آپ جانتے ہیں کچھ جانور آنکھیں کھول کر بھی سوتے ہیں۔

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یہ جاندار آنکھ کھلی رکھ کر کیوں سوتے ہیں؟

مخصوص جانور کھلی آنکھ سے اس لیے سوتے ہیں تاکہ یہ خود کو دشمن یا شکاری کے حملے سے بچا سکیں اور بروقت اپنی جان کا تحفظ کرنے کیلئے کوئی قدم اٹھا سکیں۔

زرافہ

آنکھ کھول کر سونے کی صلاحیت رکھنے والے جانور
فائل فوٹو

زرافہ ایک بلند قد والا جانور ہے جسے چھوٹے جانوروں سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا لیکن کچھ جاندار زرافہ کیلئے خطرناک ثابت ہوتے ہیں جس سے بچاؤ کیلئے یہ جانور اپنی آنکھیں کھلی رکھ کر سوتا ہے، صرف اتنا ہی نہیں زرافہ کھڑے ہوکر ہی اپنی نیند پوری کرتا ہے۔

شارک

آنکھ کھول کر سونے کی صلاحیت رکھنے والے جانور
فائل فوٹو

شارک کا شمار خونخوار آبی جانوروں میں ہوتا ہے یہ تیرنے میں بھی تیز اور اپنے شکاری کو دبوچنے میں بھی دیر نہیں لگاتی۔

قدرت نے شارک کے آنکھ پر ایک ایسا جھلی نما پردہ بنایا ہے جو سوتے وقت اس کی آنکھ پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے شارک کو دیکھنے میں مدد ملتی ہے اور اسی وجہ سے شارک ایک آنکھ کھلی رکھ کر سوتی ہے۔

ڈولفن

آنکھ کھول کر سونے کی صلاحیت رکھنے والے جانور
فائل فوٹو

ڈولفن کا شمار بھی آبی جانداروں میں ہوتا ہے اور یہ انسان دوست بھی ہے، کھیل کود کرنا اس مچھلی کا مشغلہ ہے۔

ڈولفن بھی ایک آنکھ کھلی رکھ کر سوتی ہے تاکہ اپنا تحفظ ممکن بنا سکے جب کہ اس دوران اس کا دماغ مسلسل حاضر رہتا ہے۔

مگرمچھ

آنکھ کھول کر سونے کی صلاحیت رکھنے والے جانور
فائل فوٹو

مگرمچھ ایک خونخوار جانور ہے جو ناصرف مضبوط جبڑے سے اپنے شکاری کی ہڈیاں توڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ اپنی بھاری بھرکم دم سے بھی یہ شکاری پر حملہ کرتا ہے۔

سوتے وقت مگر مچھ کی آنکھ پر جھلی نما ایک پردہ آجاتا ہے جس سے وہ آنکھیں کھول کرسوتا ہے۔

الو

آنکھ کھول کر سونے کی صلاحیت رکھنے والے جانور
فائل فوٹو

الو کو رات کا پرندہ کہا جاتا ہے جو رات میں جاگتا ہے اور دن بھر سوتا ہے لیکن الو دن میں بھی تھوڑا بہت سوتا ہے اور اس دوران اس کی آنکھیں کھلی ہوتی ہیں۔

گھوڑا

آنکھ کھول کر سونے کی صلاحیت رکھنے والے جانور
فائل فوٹو

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ گھوڑا پورے دن میں صرف 5 منٹ سوتا ہے، اتنا کم سونے کے باوجود بھی یہ جانور آنکھیں کھلی رکھ کر سوتا ہے۔

مزید خبریں :