Time 13 جولائی ، 2024
پاکستان

پنجاب میں 14 اگست سے رعایتی قیمت پر سولر پینل کی فراہمی شروع کرنیکا اعلان

پنجاب میں 14 اگست سے رعایتی قیمت پر سولر پینل کی فراہمی شروع کرنیکا اعلان
 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے 14 اگست سے مفت سولر پینل حاصل کر سکیں گے: مریم نواز۔ فوٹو فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 14 اگست سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر پینل کی تقسیم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے 14 اگست سے مفت سولر پینل حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 200 سے زائد اور 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو سولر پینل 10 فیصد معاوضے کی ادائیگی پر ملیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سولر پینل کی فراہمی بینکوں کے ذریعے ہو گی، سولر پینلز کی فراہمی سے بجلی بل میں 40 فیصد کمی ہو گی، عوام کو ریلیف دینا ہی میرا مشن ہے، مشکل حالات ہیں لیکن ہم عوام کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل پنجاب کابینہ نے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو 10 فیصد قیمت پر سولر پینل فراہم کرنے کے منصوبے روشن گھرانہ کی منظوری دی تھی، اس منصوبے کے تحت 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے سولر پینل کی 90 فیصد قیمت حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

مزید خبریں :