Time 13 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

اکشے کمار ے نے 'گرم مصالحہ' کو کیرئیر کی مشکل ترین فلم قرار دیدیا

اکشے کمار ے نے گرم مصالحہ کو کیرئیر کی مشکل ترین فلم قرار دیدیا
اس فلم کو کرتے وقت میں ہانپتا تھا کیونکہ فلم کے ڈائریکٹرپریا درشن لمبے لمبے شاٹس لیتے تھے: بالی وڈ اداکار/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے ’گرم مصالحہ‘ کو اپنے کیرئیر کی سب سے مشکل فلم قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اکشے کمار نے کہا کہ 2005 میں ہٹ ہونے والی فلم 'گرم محالصہ' میں کام کرنا بہت مشکل رہا، اس فلم کو کرتے وقت میں ہانپتا تھا کیونکہ فلم کے ڈائریکٹرپریا درشن لمبے لمبے شاٹس لیتے تھے اور مجھے فلم کی شوٹنگ ایک ڈرامے کی طرح محسوس ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اس فلم میں تین اداکاراؤں کے ساتھ مجھے الگ الگ کردار ادا کرنا تھا، ساتھ ہی مختلف چہرے کے تاثرات دینے تھے، ڈائریکٹر ان تمام کرداروں کے ساتھ ایک ہی شاٹ میں پورا سین ریکارڈ کرتا تھا۔

اداکار نے مزید بتایا کہ اس فلم کے کچھ شاٹس تقریباً 10 منٹ لمبے تھے، مجھے ان چیزوں کے مقابلے میں ایکشن کرنا یا ڈانس کرنا زیادہ آسان لگے گا۔

مزید خبریں :