Time 23 مئی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

میرا بیٹا لنڈے کے کپڑے پہنتا ہے: اکشے کمار کا انکشاف

میرا بیٹا لنڈے کے کپڑے پہنتا ہے: اکشے کمار کا انکشاف
'اسٹار کڈ' ہونے کے باوجود بیٹا آراو فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا خواہش مند نہیں ہے اور اپنا کیرئیر فیشن انڈسٹری میں بنانا چاہتا ہے: اکشے کمار/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکار اکشے کمار کا شمار انڈسٹری کے کامیاب اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنی سخت روٹین اور ایکشن سینز کی وجہ سے بھی کافی مشہور ہیں۔

اکشے کمار نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے بیٹے آراو (Aarav)کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

اداکار نے کہا کہ 'اسٹار کڈ' ہونے کے باوجود بیٹا آراو (Aarav) فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا خواہش مند نہیں ہے اور اپنا کیرئیر فیشن انڈسٹری میں بنانا چاہتا ہے۔

اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آراو (Aarav)سادہ لڑکا ہے اور وہ سادہ زندگی گزارنے کو پسند کرتا ہے، ہم نے کبھی بھی بیٹے کو سنیما کی طرف آنے کیلئے زور نہیں دیا اور اس نے مجھے منع کردیا ہے کہ وہ اس طرف آنا بھی نہیں چاہتا۔

اداکار نے مزید کہا کہ 15 سال کی عمر میں بیٹا اپنی پڑھائی کیلئے لندن چلا گیا تھا، وہ ایک آزاد اور خود انحصاری لڑکا ہے جو اپنے کپڑے اور برتن دھونے سے لے کر کھانا بنانے تک سب کام خود کرتا ہے، یہاں تک کہ وہ مہنگے کپڑوں پر بھی پیسہ خرچ نہیں کرتا اور لنڈے کے کپڑے پہنتا ہے۔

مزید خبریں :