13 جولائی ، 2024
بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں نائیجیرین گلوکار ریما نے ایک گانے کا 25 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا۔
گزشہ روز اننت رادھیکا کئی ماہ سے جاری پری ویڈنگ تقریبات کے بعد بلآخر ایک پرتعیش تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
اننت اور رادھیکا کی پری ویڈنگ اور ویڈنگ تقریبات میں متعدد ملکی اور بین الا قوامی گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا جس کیلئے انہیں بھاری بھر کم معاوضوں سے نوازا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اننت کی شادی میں شرکت کیلئے نائیجیرین گلوکار ریما جمعہ کی صبح نجی طیارے میں ممبئی پہنچے تھے، اس دوران انہوں نے سیاہ کپڑے سے اپنا چہرا چھپایا ہوا تھا۔
اب بتایا جارہا ہے کہ ریما نے اننت اور رادھیکا کی شادی میں اپنے وائرل ٹریک’ بے بی کام ڈاؤن ‘ کیلئے 25 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا ہے۔
یاد رہے کہ نائیجیرین گلوکار ریما نے 2022 میں سلینا گومز کے ساتھ گائے اپنے مشہور گانے بے بی کام ڈاؤن سے مقبولیت حاصل کی تھی۔
اس سے قبل جسٹن بیبر نے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پرو ی ویڈنگ تقریب میں پرفارم کرنے کیلئے 83 کروڑ بھارتی روپے، نامور گلوکار ریانا نے 74 کروڑ، ایکون نے 2 سے 4 کروڑ بھارتی روپے وصول کیے تھے۔
پری ویڈنگ کے دوسرے دور میں پرفارم کرنے کیلئے گلوکارہ شکیرا نے 10 سے 15 کروڑ اور کیٹی پیری نے پری ویڈنگ کروز میں پرفارم کرنے کیلئے 45 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کیا تھا۔