Time 13 جولائی ، 2024
پاکستان

9 مئی مقدمات میں ضمانتوں کی منسوخی، عمران کی گرفتاری کیلئے پولیس کا اڈیالہ پہنچنے کا امکان

9 مئی مقدمات میں ضمانتوں کی منسوخی، عمران کی گرفتاری کیلئے پولیس کا اڈیالہ پہنچنے کا امکان
9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی منسوخی کے بعد پولیس نے عمران خان کی گرفتاری نہیں ڈالی: ذرائع— فوٹو:فائل

9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی منسوخی کے بعد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی گرفتاری نہیں ڈالی۔

ذرائع نے بتایاکہ انسداددہشت گردی عدالت نے ضمانتیں منسوخی کا تحریری فیصلہ دوروزقبل جاری کیا۔

ذرائع نے بتایاکہ اڈیالہ جیل کے  ریکارڈ میں بانی پی ٹی آئی ان کیسوں میں گرفتار نہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم کا کل اڈیالہ پہنچنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی کو 9 مئی حملوں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں ضمانت منسوخ کی تھی۔

واضح رہے کہ 9 جولائی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی 9 مئی کے تین مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کر دی تھی۔

خیال رہےکہ اسلام آباد کی عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرتے ہوئے انہیں بری کردیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی ممکن نہیں۔

مزید خبریں :