Time 13 جولائی ، 2024
پاکستان

پنجاب : جمعےکی طوفانی بارش سے 12 افراد جاں بحق ہوئے: پی ڈی ایم اے

پنجاب : جمعےکی طوفانی بارش سے 12 افراد جاں بحق ہوئے: پی ڈی ایم اے
فوٹو: فائل

پنجاب میں جمعےکی طوفانی بارش کے دوران مختلف حادثات میں 12 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے۔

پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے جمعے کے روز طوفانی بارشوں سے ہونے والے جانی نقصان کی تفصیلات جاری کردیں۔

پی ڈی ایم اے کی فیکٹ شیٹ کےمطابق 24گھنٹوں میں لاہور، سرگودھا،ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد،کوٹ ادو اور بہاولپورمیں طوفانی بارش ریکارڈ کی گئی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق  بارش کے باعث مرنے والوں میں 5 بچے، 3 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں۔ صوبے میں27 افراد زخمی اور 14گھر متاثر ہوئے۔ نارووال اورملتان میں تین افراد آسمانی بجلی گرنے سے زندگی گنوا بیٹھے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہےکہ  15جولائی تک مون سون بارشیں ہوں گی جن سے لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد اور گوجرانوالا میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ 

مزید خبریں :