Time 14 جولائی ، 2024
دنیا

ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

ویڈیو میں حملہ کو ایک عمارت کی چھت پر دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو میں گولیاں چلنے کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔ 

حملہ آور کی جانب سے فائرنگ کیے جانے کے چند لمحوں بعد ہی سیکریٹ سروس اہلکاروں نے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

امریکا کے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے حملہ آور کی شناخت بھی ظاہر کردی ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق حملہ آور کی شناخت 20 سالہ تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے جو ریاست پینسلوینیا کا رہائشی ہے۔

ایف بی آئی کا  کہنا ہے کہ حملے کا مقصد فی الحال واضح نہیں ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کا بتانا ہے کہ  ووٹر ریکارڈ کے مطابق حملہ آور تھامس میتھیو کروکس رجسٹرڈ ری پبلکن تھا اور وہ 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں پہلی مرتبہ اپنا ووٹ کاسٹ کرتا۔

حکام کے مطابق تھامس میتھیو کروکس حملے کے مقام پر اپنے ساتھ کوئی شناختی دستاویز نہیں لایاتھا۔

خیال رہے کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی جس سے وہ زخمی ہوگئے اور فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے۔گولی بظاہر ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔

مزید خبریں :