Time 14 جولائی ، 2024
دنیا

ٹرمپ کے انتہائی نزدیک سے گزرتی گولی کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا

ٹرمپ کے انتہائی نزدیک سے گزرتی گولی کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا
ٹرمپ کے انتہائی قریب سے گزرتی گولی کا منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا— فوٹو: ڈگ ملز/ نیویارک ٹائمز

امریکا ریاست پنسلوینیا میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی ڈرامائی تصویر سامنے آئی ہے۔

حملے کے دوران سابق امریکی ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی قریب سے گزرتی گولی کا منظر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے فوٹوگرافر ڈَگ مِلز کے کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔

خیال رہے کہ امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی جس سے وہ زخمی ہوگئے اور فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ٹرمپ کے انتہائی نزدیک سے گزرتی گولی کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا
فوٹو: ڈگ ملز/ نیویارک ٹائمز

فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کے لیے اسٹیج پر موجود تھے۔گولی بظاہر ٹرمپ کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

ویڈیو میں حملہ کو ایک عمارت کی چھت پر دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو میں گولیاں چلنے کی آواز بھی سنائی دے رہی ہے۔

حملہ آور کی جانب سے فائرنگ کیے جانے کے چند لمحوں بعد ہی سیکریٹ سروس اہلکاروں نے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔

امریکا کے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) نے حملہ آور کی شناخت بھی ظاہر کردی ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق حملہ آور کی شناخت 20 سالہ تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی ہے جو ریاست پینسلوینیا کا رہائشی ہے۔

مزید خبریں :