Time 15 جولائی ، 2024
پاکستان

آج کی پریس کانفرنس کے بعد مشتاق یوسفی مرحوم بہت یاد آئے، عارف علوی کا ردعمل

آج کی پریس کانفرنس کے بعد مشتاق یوسفی مرحوم بہت یاد آئے، عارف علوی کا ردعمل
وفاقی حکومت نے آج تحریک انصاف پر پابندی لگانے اور سابق صدر عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کا اعلان کیا— فوٹو:فائل

سابق صدر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی  نے حکومت کی جانب پی ٹی آئی پر پابندی لگانے اور آرٹیکل 6 کی کارروائی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے آج تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اعلان کیا کہ سابق صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی اور سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا کیس چلایا جائے، ان تینوں اشخاص کے خلاف وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد یہ ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا جائے گا۔

اس پر ردعمل دیتے ہوئے سابق صدر عارف علوی کا کہناتھاکہ آج کی پریس کانفرنس کے بعد مشتاق یوسفی مرحوم بہت یاد آئے۔

انہوں نے کہا کہ مشتاق یوسفی کہتے تھے میاں تم باتیں آدمیوں جیسی کرتے ہو لیکن جذبات گھوڑے جیسے ہیں، اس میں عقل کا ذکرنہیں ورنہ وہ کسی اور جانور سے بھی تشبیح دے سکتے تھے۔

مزید خبریں :