Time 16 جولائی ، 2024
پاکستان

خدشہ ہے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا مقصد پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے متعلق ہے: پی ٹی آئی

خدشہ ہے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا مقصد پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے متعلق ہے: پی ٹی آئی
2015 سے سپریم کورٹ میں کسی ایڈہاک جج کی تقرری نہیں کی گئی، اس سے کیسز کا بوجھ کم نہیں ہوگا سپریم کورٹ اور ججوں پر سمجھوتہ ہوگا: چیئرمین پی ٹی آئی— فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 4 ایڈہاک ججز تعیناتی کی مخالفت کردی۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ میں 4 ایڈہاک ججز کی ایک ساتھ تقرر ی کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ 2015 سے سپریم کورٹ میں کسی ایڈہاک جج کی تقرری نہیں کی گئی، اس سے کیسز کا بوجھ کم نہیں ہوگا سپریم کورٹ اور ججوں پر سمجھوتہ ہوگا۔

ان کا کہناتھاکہ خدشہ ہے اس اقدام کا مقصد پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے متعلق ہے، چیف جسٹس کو ایسے نازک وقت میں عدالتی تنازعات سے گریز کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں 4 سابق ججز کی ایڈہاک ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 19 جولائی کو طلب کیا گیا ہے جس میں ایڈہاک ججز کے ناموں پرغور ہوگا۔

جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر رضا مندی ظاہر کردی ہے جبکہ جسٹس ریٹائرڈ  مشیر عالم نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی۔

مزید خبریں :