,
Time 16 جولائی ، 2024
پاکستان

ٹانک: چور کی تلاش کیلئے جانیوالے 5 کھوجی اپنے 2کتوں سمیت اغوا

ٹانک: چور کی تلاش  کیلئے جانیوالے 5 کھوجی اپنے 2کتوں سمیت اغوا
فوٹو: فائل

خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں چور کی تلاش کرنے والے 5 کھوجیوں کو اغوا کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق اغوا کا واقعہ ٹانک کے نواحی علاقے ملازئی  میں پیش آیا، اغوا کاروں نےمغویوں کی رہائی کے لیے 10کروڑ  روپےتاوان مانگا ہے۔

ڈی پی او ٹانک عبدالسلام خالد نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایک گھر میں ہونے والی معمولی ڈکیتی کی واردات کی تحقیق کے لیے نور علی نامی شخص نے کوہاٹ کی پرائیویٹ کمپنی کو ہائر کیا تھا۔

ٹیم کو تحقیقات کے بعد کوہاٹ جاتے ہوئے راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے 2 کھوجی کتوں سمیت اغوا کر لیا۔

مغویوں میں شامل شعیب خان،رفیع اللہ اور رئیس خان کا تعلق کرک جب کہ شاہد عزیز بھٹی اور ماجد علی اوکاڑہ پنجاب کے رہائشی ہیں۔

ڈی پی او کے مطابق پولیس کو اطلاع دیے بغیر کھوجی ٹیم کو بلایا گیا تھا، واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :