Time 17 جولائی ، 2024
پاکستان

جہلم لنک کینال میں ڈوبنے والے 2 نوجوانوں کی لاشیں مل گئیں، 4 کی تلاش جاری

جہلم لنک کینال میں ڈوبنے والے 2 نوجوانوں کی لاشیں مل گئیں، 4 کی تلاش جاری
ڈوبنے والے 6 نوجوانوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں: ریسکیو حکام/ فائل فوٹو

خوشاب: چشمہ جہلم لنک کینال میں ڈوبنے والے6 نوجوانوں میں سے 2 کی لاشیں مل گئیں۔

خوشاب میں شیرگڑھ نہرکے مقام پرگزشتہ روز کشتی الٹنے سے 10 نوجوان ڈوب گئے تھے جن میں سے4 کو بچالیا گیا تھا اور 6کی تلاش صبح سےجاری تھی۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق 6 نوجوانوں میں سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوگئی ہیں جب کہ 4 کی تلاش تاحال جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ  ڈوبنے والے 6 نوجوانوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ 

مزید خبریں :