Time 17 جولائی ، 2024
پاکستان

کراچی: ملیر میں گٹر میں گرنے والے 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں

کراچی: ملیر میں گٹر میں گرنے والے 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں
پانچوں بچے کھیلتے ہوئے گٹر میں گرگئے تھے: پولیس/ فائل فوٹو

کراچی: ملیر غفور بستی میں گٹر میں گرنے والے 2  بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔

پولیس کے مطابق گٹر سے 3 بچوں کو ریسکیو کر لیا گیا اور ایک بچے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ پانچوں بچے کھیلتے ہوئے گٹر میں گرگئے تھے، جاں بحق بچوں کی شناخت 4 سال کے حسنین اور 11 سال کے طلحہٰ کے نام سے ہوئی ہے جب کہ ایک بچہ عباس ولد امتیاز لاشاری اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس کے مطابق متعدد بچےگٹر کے ڈھکن پرکھڑے ہوگئے تھے، وزن سے ڈھکن ٹوٹا اور بچے گٹر میں گرگئے۔

مزید خبریں :