Time 18 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

طلاق کی پوسٹ لائیک کرنے پر ابھیشیک اور ایشوریا میں پھر سے طلاق کی خبریں زیرگردش

طلاق کی پوسٹ لائیک کرنے پر ابھیشیک اور ایشوریا میں پھر سے طلاق کی خبریں زیرگردش
مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں ابھیشیک کا اہلیہ اور بیٹی کے بجائے والدین کے ہمراہ فوٹوشوٹ ایک بار پھر موضوع بحث بن گیا/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن کی طلاق کی پوسٹ پر ردعمل نے ایک بار پھر فلمی دنیا کی  مقبول جوڑی کے درمیان علیحدگی کی خبروں کو ہوا دے دی۔

مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں ابھیشیک کا اہلیہ اور بیٹی کے بجائے والدین کے ہمراہ فوٹوشوٹ ایک بار پھر  موضوع بحث بن گیا  تاہم تقریب سے وائرل کچھ تصویروں نے مداحوں کو خوش بھی کیا۔

جس کے بعد اب ابھیشیک نے سوشل میڈیا پر بھارتی صحافی کی جانب سے شیئر طلاق سے متعلق پوسٹ پر لائیک کیا جس نے ایک بار پھر ابھیشیک اور ایشوریا کو ساتھ دیکھنے کے خواہش مند مداحوں کو اداس کردیا ہے۔

ابھیشیک کی لائیک کی گئی  پوسٹ میں درج تھا کہ ’جب محبت آسان نہ لگنے لگے ، طلاق کسی کے لیے کبھی بھی آسان نہیں ہوتی، کون خوشی سے زندگی گزارنے کا خواب نہیں دیکھتا لیکن اس کے باوجود   زندگی کبھی بھی ویسی نہیں ہوتی جیسی ہم امید کرتے ہیں  لیکن جب لوگ اپنی زندگی کا ایک  خاص حصہ ایک ساتھ گزارنے کے  دہائیوں بعد الگ ہوجاتے ہیں تو وہ کیسے برداشت کرتے ہیں‘؟

طلاق کی پوسٹ لائیک کرنے پر ابھیشیک اور ایشوریا میں پھر سے طلاق کی خبریں زیرگردش

 پوسٹ میں مزید درج تھا کہ ’کیا چیز   لوگوں کو  رشتوں کو ختم کرنے پر مجبور کرتی ہے، کیا وہ چیلنجز ہیں جو معاشرے میں ’grey divorce‘ کو  فروغ دے رہے ہیں؟ ( grey divorceکی اصطلاح ایسے جوڑوں کیلئے استعمال ہوتی ہے جو 50 سال بعد ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرتے ہیں)۔

 صحافی کی پوسٹ کو ابھیشیک بچن کی جانب سے لائیک کیا گیا جس کے بعد ایک بار پھر مداح  جوڑی کے درمیان ہونے والی علیحدگی کے خوف سے  مایوس ہیں۔

گزشتہ کئی ماہ سے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں سرگرم ہیں، اس سے قبل بھی اس قسم کی غیر مصدقہ خبریں سامنے آچکی ہیں۔

اس سے قبل  ایشوریا رائے کے   بچن ہاؤس چھوڑنے کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں اور امیتابھ بچن نے اپنی بہو کو سوشل میڈیا سے اَن فالو بھی کردیا تھا۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھربیٹی آرادھیا کی پیدائش 2011 میں ہوئی۔

مزید خبریں :