Time 18 جولائی ، 2024
کاروبار

ملک میں سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی

ملک میں سونے کی قیمت ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی
عالمی بازار میں سونےکا فی اونس بھاؤ 60 ڈالر بڑھ کر 2450 ڈالر ہے—فوٹو: فائل

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 4600 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 54 ہزار روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 3944 روپے اضافے سے 2 لاکھ 17ہزار 764 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونےکا فی اونس بھاؤ 60 ڈالر بڑھ کر 2450 ڈالر ہے۔

پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیئم شامل کرکے 2470 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں :