18 جولائی ، 2024
بالی وڈ اداکارہ جھانوی کپور فوڈ پوائزننگ کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جھانوی کپور کے والد معروف فلم پروڈیوسر بونی کپور نے ایک انٹرویو میں تصدیق کی ہےکہ جھانوی کو فوڈ پوائزننگ کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
بونی کپور کا کہنا تھا کہ جھانوی کی حالت بہتر ہے اور اسے ایک یا دو دن میں اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائےگا۔
اداکارہ کے قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ جھانوی کپور کو جمعرات کے روز فوڈ پوائزننگ کے باعث حالت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا جس کے باعث انہوں نے ایک ہفتے تک تمام مصروفیات ترک کردی ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ جھانوی کپور کی طبیعت بہتر ہورہی ہے تاہم وہ کمزوری محسوس کررہی ہیں۔