Geo News
Geo News

Time 19 جولائی ، 2024
دنیا

چلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 7.3 ریکارڈ

چلی میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 7.3 ریکارڈ
فوٹو: فائل

جنوبی امریکی ملک چلی میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شمالی چلی میں 7.3 شدت کا زلزلہ آیاہے جس کا مرکز ساحلی شہر انٹوفاگسٹا سے 164 میل دور تھا۔

زلزلے کی گہرائی 126 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

 غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید زلزلے کے جھٹکوں کے بعد  اب تک فی الحال کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔