Time 19 جولائی ، 2024
پاکستان

گوہر اعجاز نے وزیر توانائی اویس لغاری سے آئی پی پیز کا ڈیٹا شیئر کرنے کا مطالبہ کردیا

گوہر اعجاز نے وزیر توانائی اویس لغاری سے  آئی پی پیز کا ڈیٹا شیئر کرنے کا مطالبہ کردیا
 بجلی کی اصل قیمت 30 روپے یونٹ کے بجائے 60 روپے ناجائز وصول کی جارہی ہے: سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز/ فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے وزیر توانائی اویس لغاری سے  آئی پی پیز کا ڈیٹاشیئر کرنے کا مطالبہ کردیا۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ ان کی جن باتوں کو بے خبری قرار دیا جارہا ہے وہ حقیقت ہیں ، 48 فیصد آئی پی پیز 40 بڑے خاندانوں کی ملکیت ہیں جو 50 فیصد کی صلاحیت سے چل رہے ہیں اور اس کی 100 فیصد قیمت وصول کررہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بجلی کی اصل قیمت 30 روپے یونٹ کے بجائے 60 روپے ناجائز وصول کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گوہر اعجاز نے کہا تھا کہ اربوں کھربوں کے کیپسٹی چارجز صرف آئی پی پیز کو نہیں سرکاری بجلی گھروں کو بھی مل رہے ہیں۔

جواب میں اویس لغاری کا کہنا تھا آئی پی پیز معاہدوں کو حکومتی گارنٹی ہے جسے منسوخ نہیں کرسکتے، حکومت آڈٹ کرکے معاہدوں کا جائزہ لے رہی ہے جس آئی پی پیز سے فائدہ نہیں اسے خیر باد کہہ دیں گے۔

مزید خبریں :