Time 19 جولائی ، 2024
پاکستان

کراچی میں موسم کب سے بہتر ہوگا؟ چیف میٹرولوجسٹ نے بتادیا

کراچی میں موسم کب سے بہتر ہوگا؟ چیف میٹرولوجسٹ نے بتادیا
شہر کا مطلع آج ابرآلود ہے اور ہوا کے کم دباؤ کی شدت میں کمی آنے کے بعد سمندری ہوائیں جزوی طور پر بحال ہوئی ہیں: سردار سرفراز/ فائل فوٹو

کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہےکہ 21 جولائی سے شہر قائد کا موسم بہتر ہونے لگے گا۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسر فراز کے مطابق شہر کا مطلع آج ابرآلود ہے اور ہوا کے کم دباؤ کی شدت میں کمی آنے کے بعد سمندری ہوائیں جزوی طور پر بحال ہوئی ہیں، ہوا کے کم دباؤ کی باقیات کے زیر اثر کل بھی سمندری ہوائیں مکمل بحال نہیں ہونگی۔

چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ آج کراچی کے مضافات میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے جب کہ کل کراچی کے دیگر مقامات پر بھی ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

سردار فراز کا کہنا تھا کہ 21 جولائی سے شہر میں سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلیں گی اور 21 جولائی سے کراچی میں موسم بہتر ہونے لگے گا، سمندری ہواؤں کے ساتھ شام اور رات میں بوندا باندی بھی ہوتی رہے گی۔

مزید خبریں :