Time 21 جولائی ، 2024
دنیا

اسرائیل نے حوثیوں کے تل ابیب پر ڈرون حملے کے جواب میں یمن کی بندرگاہ پر حملہ کر دیا

اسرائیل نے حوثیوں کے تل ابیب پر ڈرون حملے کے جواب میں یمن کی بندرگاہ پر حملہ کر دیا
فوٹو: اے ایف پی

اسرائیل نے یمن کے حوثی باغیوں کے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر ڈرون حملے کے جواب میں یمن کے شہر حدیدہ پر فضائی حملے کر دیے۔

اسرائیل نے یمن کے شہر حدیدہ کی بندرگاہ پر فضائی حملے کیے جس میں 3 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ 

یمنی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں میں یمن کے شہر حدیدہ بندرگاہ پر آئل تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں3 افراد جاں بحق اور87  افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کاکہنا ہے کہ ہفتے کو ہمارے لڑاکا طیاروں نے یمن کی جانب سے حالیہ مہینوں میں اسرائیل کے خلاف کیے گئے سیکڑوں حملوں کے جواب میں یمن کی حدیدہ بندرگاہ کے علاقے میں حوثیوں کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

ادھر حوثی گروپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں کا مؤثر جواب دیں گے،اسرائیل میں اہم اہداف کو نشانہ بنائیں گے  اور فلسطینیوں کی حمایت میں فوجی آپریشن جاری رکھیں گے۔  

یاد رہے کہ جمعہ کو اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں سفارتخانوں کے قریب عمارت پر ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

میڈیا پورٹس میں بتایا گیا کہ یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ڈرون حملے کو 7 اکتوبر 2023 میں ہونے والے حماس کے حملے کے بعد ایک بڑی کارروائی قرار دیا تھا۔

مزید خبریں :