Time 21 جولائی ، 2024
دنیا

خود پر قاتلانہ حملہ، ٹرمپ نے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے

خود پر قاتلانہ حملہ، ٹرمپ نے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے
مجھے کسی مسئلے کے بارے میں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، کچھ بتایا ہوتا تو میں 15، 20 منٹ انتظار کر لیتا: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ/ فائل فوٹو

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملے  سے متعلق سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سکیورٹی اداروں سے سوالات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شخص چھت پر چڑھا کیسے اور اس کی اطلاع کیوں نہ دی گئی؟

سابق صدر نے مزید کہا کہ مجھے کسی مسئلے کے بارے میں پیشگی اطلاع نہیں دی گئی، کچھ بتایا ہوتا تو میں 15 سے 20 منٹ انتظار کر لیتا۔

یاد رہے کہ 14 جولائی کو امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ ہوئی جس سے وہ زخمی ہوگئے اور فائرنگ سے ریلی میں شریک ایک شخص بھی ہلاک ہوا جبکہ حملہ آور کو فوراً ہی مار دیا گیا تھا۔

امریکی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر فائرنگ کرنے والا 20 سال کا مقامی نوجوان تھا جس کی شناخت تھامس میتھیو کروکس کے نام سے ہوئی جو ریاست پینسلوینیا کا ہی رہائشی ہے۔ 


مزید خبریں :