21 جولائی ، 2024
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نئے نیب ریفرنس میں شامل تفتیش نہیں ہوئے۔
اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم ڈھائی گھنٹے تک جیل تفتیشی روم میں ملزمان کا انتطارکرتی رہی، جیل انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو متعدد پیغام بھجوائے، پیغامات کے باوجود دونوں تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم ڈھائی گھنٹے انتظار کے بعد واپس لوٹ گئی، نیب ڈپٹی ڈائریکٹر مستنصر شاہ نے دونوں سے تفتیش کرنی تھی۔
جیل ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ سے قیمتی جیولری سیٹ سے متعلق تفتیش کرنا تھی۔ کل صبح بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدالت پیش کیا جائےگا۔