Time 21 جولائی ، 2024
دلچسپ و عجیب

ویڈیو: اس جھیل کے 'گانے' کی آواز آپ کے رونگٹے کھڑے کر دے گی

آپ کے خیال میں ایک جھیل کے گانے کی آواز کیسی ہوگی؟

اگر آپ کو معلوم نہیں تو اوپر ویڈیو میں آپ ایک جھیل کو 'گاتے' ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔

جی ہاں واقعی وسطی چلی کی ایک جھیل برفانی تہوں میں تبدیلی کے باعث 'گانے' لگی ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق اس جھیل سے ایسی آوازوں کا اخراج ہو رہا ہے جیسے وہ بالائی خلا کے کسی گانے کو گنگنا رہی ہے۔

چلی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ماہرین کے مطابق یہ آوازیں Laguna del Maule نامی جھیل کی پتلی برفانی تہہ کے ٹوٹنے یا خراشوں کے نتیجے میں خارج ہو رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ آوازیں آپ کو آئس ایج نامی ہالی وڈ فلم کی یاد دلاتی ہے۔

چلی میں ایسی جھیلیں عام نہیں مگر یورپ اور کچھ شمالی امریکی ممالک میں ایسا کافی عام ہوتا ہے۔

چلی کے اس جھیل کے 'گانے' کی آواز رونگٹے کھڑے کر دینے والی ہے کیونکہ یہ بہت عجیب اور منفرد ہے۔

یہ جھیل وسطی چلی میں کوہ Andes میں واقع ہے اور اس کے نیچے آتش فشانی سلسلہ بھی موجود ہے۔

مزید خبریں :