Time 21 جولائی ، 2024
پاکستان

کراچی کے کس علاقے میں آج سب سے زیادہ بارش ہوئی؟

کراچی کے کس علاقے میں آج سب سے زیادہ بارش ہوئی؟
دوپہر میں کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں معتدل شدت کی بارش ہوئی— فوٹو: فائل

کراچی آج بھی دن کا آغاز شدید گرم اور مرطوب موسم سے ہوا جبکہ دوپہر کو شہر کے مختلف علاقوں میں بارش بھی ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد رہا۔

ہوا میں نمی کے زائد تناسب کے باعث درجہ حرارت کو محسوس کرنے کی شدت 53 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہی۔

دوپہر میں کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں معتدل شدت کی بارش ہوئی جبکہ چند مقامات پر مختصر دورانیےکی تیز بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش اولڈ ائیرپورٹ پر 20 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سرجانی ٹاؤن میں 11 اور جناح ٹرمینل پر 9.4 ملی میٹربارش ریکارڈہوئی۔

 یونیورسٹی روڈ پر10، شارع فیصل پر 7 اور حسن اسکوائر پر 6.5 ملی میٹربارش ہوئی، پی اے ایف بیس مسرورپر2.5، نارتھ کراچی میں 0.8 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل بھی کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، دن کے بیشتر حصے میں شمال مغرب سے گرم ہوائیں چل سکتی ہیں۔

مزید خبریں :