21 جولائی ، 2024
سینیٹر فیصل واوڈا نےکہا ہےکہ خواجہ آصف آئینی بریک ڈاؤن کی بات نہ کریں، ان کی حکومت کہیں نہیں جارہی۔
جیو نیوز کے پروگرام 'نیا پاکستان' میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کہنا تھا کہ وہ اپنی بات پر قائم ہیں کہ مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کو مایوسی ہوگی، اس پر عمل نہیں ہوگا۔
ایک سوال پر فیصل واوڈا نےکہا کہ آئین میں ترمیم پارلیمنٹ کرسکتی ہے، سپریم کورٹ کا کام آئین کی تشریح کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقدمےکی مدعی سنی اتحاد کونسل تھی، لیکن مخصوص نشستوں کے کیس میں رزلٹ پی ٹی آئی کو ملا۔
فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں 3،3 وزارتیں ایک آدمی کو دی ہوئی ہیں، کیسے پاکستان میں اچھائی ہوگی؟