Time 22 جولائی ، 2024
جرائم

پاکپتن میں مکان کے تنازع پر مبینہ طور پر ایک نوجوان کو زندہ جلا دیا گیا

پاکپتن میں  مکان کے تنازع پر مبینہ طور پر ایک نوجوان کو زندہ جلا دیا گیا
فوٹو: فائل

پاکپتن میں مکان کے تنازع پر مبینہ طور پر ایک نوجوان کو زندہ جلا دیا گیا، نوجوان اسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق جھلس کر جاں بحق ہونے والے نوجوان عباس کی والدہ بیوہ خاتون شمیم اختر نے الزام عائد کیا کہ ان کے بیٹے کو ان کے گھر اور دکان پر قبضہ کرنے والے اقبال ڈوگر نامی شخص نے چار ساتھیوں کیساتھ مل کر قتل کیا ہے۔

پولیس کے مطابق بیوہ خاتون شمیم اختر کا الزام ہے کہ اقبال ڈوگر نامی شخص نے مکان اور دکان کرایے پر لے کر جعلی ملکیتی کاغذات بنوالیے بعد ازاں مقامی عدالت سے حق میں فیصلہ ملنے کے بعد ملزم اقبال ڈوگر نے ہمیں مکان خالی کرنے کا نوٹس دے دیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کا کہنا تھا کہ مکان خالی کرنے سے انکار پر چار ساتھیوں کے ساتھ مل کر اقبال ڈوگر نے عباس کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جس سے وہ دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان عباس کو مبینہ طور پر آگ لگاکر قتل کرنے کے معاملے میں نامزد تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید خبریں :