Time 22 جولائی ، 2024
دنیا

خو دکو ممکنہ صدارتی امیدوار ظاہر کرنے والے کیلی فورنیا کے گورنر نے بھی کملا ہیرس کی حمایت کردی

خو دکو  ممکنہ صدارتی امیدوار ظاہر کرنے والے کیلی فورنیا کے گورنر  نے بھی کملا ہیرس کی حمایت کردی
فوٹو: فائل

چند روز قبل خود کو بائیڈن کی جگہ ڈیموکریٹس کا ممکنہ امیدوار ظاہر کرنے والے کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے بھی کملا ہیرس کی حمایت کردی۔

اپنے ایک بیان میں کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے کہا کہ ہماری جمہوریت اور مستقبل داؤ پر ہے ایسی صورتحال میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سیاہ ویژن کے خلاف سخت، مضبوط اور بے خوف نائب صدر کملا ہیرس ہمارے ملک کی رہنمائی کیجئے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں جوبائیڈن نے کہا کہ بقیہ مدت صدر کے طور پر فرائض کی تکمیل پر توجہ دوں گا۔

صدر جوبائیڈن نے صدارتی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کے لیے موجودہ امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی مکمل حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ اپنے فیصلے کے بارے میں اس ہفتے قوم سے بات کروں گا، میری دستبرداری پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں ہے، 81 سالہ صدر جوبائیڈن پرڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے دستبرداری کیلئے شدید دباؤ تھا۔

ذرائع کے مطابق جوبائیڈن نے صدارتی دوڑ میں شامل رہنے کا فیصلہ اتوار کو اچانک تبدیل کیا، ہفتے کی رات تک صدر بائیڈن صدارتی مقابلے کیلئے پوری طرح تیار تھے۔

دوسری جانب جو بائیڈن کے صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبردار ہونے پر ان کے حریف امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نائب صدر کملا ہیرس کو صدارتی الیکشن میں شکست دینا بائیڈن کے مقابلے میں اور آسان ہوگا۔

مزید خبریں :