Time 22 جولائی ، 2024
پاکستان

کراچی میں حبس کب ختم ہوگا اور سمندری ہوائیں کب بحال ہونگی؟

کراچی میں حبس کب ختم ہوگا اور سمندری ہوائیں کب بحال ہونگی؟
 اگر یہ سسٹم بھارتی گجرات میں آتا ہے تو کراچی میں بارش کا امکان رہے گا،اس دوران سمندری ہوائیں ایک بار پھر متاثر ہوسکتی ہیں: موسمیاتی تجزیہ کار—فوٹو: فائل

کراچی میں حبس برقرار  ہے اور سمندری ہوائیں معطل ہیں جب کہ شہر کا موسم گرم اور مرطوب ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ شہر میں درجہ حرارت کی شدت 46 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کی جارہی ہے، دوپہر میں کراچی کے اطراف میں گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں۔

جواد میمن کے مطابق شہر میں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش کا امکان ہے جب کہ شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوں گی۔

موسمیاتی تجزیہ کار کا بتانا ہے کہ کل سے موسم میں کچھ بہتری کا امکان ہے،24جولائی سے شہرمیں پھرحبس اور مرطوب موسم کا امکان ہے، خلیج بنگال میں بننے والا ایک اور مون اسپیل24 سے 28جولائی کو سندھ پر اثراندازہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ سسٹم بھارتی گجرات میں آتا ہے تو کراچی میں بارش کا امکان رہے گا، اس دوران سمندری ہوائیں ایک بار پھر متاثر ہوسکتی ہیں۔

مزید خبریں :