Time 22 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

’میں زندہ ہوں یار‘، معروف بھارتی اداکار کو ٹوئٹ کرنا پڑگئی

’میں زندہ ہوں یار‘، معروف بھارتی اداکار کو ٹوئٹ کرنا پڑگئی
اداکار کی پوسٹ پر ایک صارف نے ان کی کامیڈی کی تعریف کرتے ہوئے تعزیت کر ڈالی— فوٹو:فائل

بھارتی ٹی وی کے معروف اداکار دیوین بھوجانی نے سوشل میڈیا صارف کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میں زندہ ہوں یار‘۔

بھارتی اداکار دیوین بھوجانی نے ایکس پر پوسٹ شیئر کی جو مائیکرو سافٹ کے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز میں خرابی سے متعلق بننے والی میمز  سے متعلق تھی۔

اس پوسٹ پر ایک صارف نے ان کی کامیڈی کی تعریف کرتے ہوئے تعزیت کر ڈالی۔

اس پر اداکار دیوین بھوجانی نے فوری ٹوئٹ کی اور کہا کہ ’ہیلو ہیلو ہیلو میں زندہ ہوں یار‘۔

’میں زندہ ہوں یار‘، معروف بھارتی اداکار کو ٹوئٹ کرنا پڑگئی
— فوٹو: اسکرین گریب

بھارتی اداکار کی پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طنز و مزاح کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

مزید خبریں :