Time 22 جولائی ، 2024
دنیا

غزہ میں نسل کشی کیخلاف احتجاج کرنیوالےکینیڈین شہری کو اسرائیلی فوج نے قتل کردیا

غزہ میں نسل کشی کیخلاف احتجاج کرنیوالےکینیڈین شہری کو اسرائیلی فوج  نے قتل کردیا
اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہےکہ کینیڈین شہری اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کرنا چاہتا تھا،فوٹو: اسرائیلی میڈیا 

غزہ میں نسل کشی کے خلاف  احتجاج کرنے والےکینیڈا کے شہری کو اسرائیلی فوج  نے قتل کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق کینیڈا کا مسلمان شہری اتوار کو سیاحتی  ویزے پر اسرائیل پہنچا تھا، کینیڈین شہری پیر کو اسرائیل سے بذریعہ ٹیکسی غزہ کے  قریب سرحدی علاقے پہنچا تھا۔

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہےکہ کینیڈین شہری  اسرائیلی سکیورٹی اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کرنا چاہتا تھا۔

اس حوالے سے فوری طور پر کینیڈین حکومت کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب  اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے خان یونس میں  بےگھر فلسطینیوں کو دوبارہ  بے دخلی کا حکم دیتے ہی بمباری شروع کر دی ہے، صیہونی بمباری سے مزید 45 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غزہ کے دیگر علاقوں میں بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 39 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے غزہ میں مزید دو یرغمالی اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

مزید خبریں :