Time 22 جولائی ، 2024
پاکستان

اڈیالہ جیل کےگیٹ نمبر 5 پر ایک شخص نےگاڑی بیرئیر سے ٹکرا دی

اڈیالہ  جیل کےگیٹ نمبر 5  پر  ایک شخص نےگاڑی بیرئیر سے ٹکرا دی
فوٹو: فائل

راولپنڈی: اڈیالہ  جیل کےگیٹ نمبر 5  پر  ایک شخص نےگاڑی گیٹ کے بیرئیر سے ٹکرا دی۔

پولیس کے مطابق کار سوار شخص بیریئر توڑ کر گیٹ نمبر 5 تک پہنچا جسے فوری طور پر  گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کی شناخت مبشر کے نام سے ہوئی ہے، اس کا تعلق تحصیل سمندری سے ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے گاڑی ریورس کرکے بیریئر  اور گیٹ سے ٹکرائی۔گرفتار ملزم کو تفتیش کے لیے پولیس چوکی اڈیالہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا طبی معائنہ کرایا جارہا ہے۔

مزید خبریں :