Time 23 جولائی ، 2024
پاکستان

ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کے مشیر برائے بین الاقوامی امور مقرر

ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کے مشیر برائے بین الاقوامی امور مقرر
ذلفی بخاری کے پاس بین الاقوامی میڈیا کا چارج بھی رہے گا: نوٹیفکیشن جاری/ فائل فوٹو

اسلام آباد: ذلفی بخاری کو بانی پی ٹی آئی کا مشیر برائے بین الاقوامی امور مقرر کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے ذلفی بخاری کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ذلفی بخاری کو بانی پی ٹی آئی کا مشیر برائے بین الاقوامی امور مقرر کیا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ذلفی بخاری کے پاس بین الاقوامی میڈیا کا چارج بھی رہے گا، ان کی تقرری کی منظوری بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے دی گئی۔

مزید خبریں :