Time 23 جولائی ، 2024
دنیا

پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر  امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا
فوٹو: فائل

واشنگٹن: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی گرفتاری  پر  امریکی محکمہ  خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔

 ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ  ہم نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی رپورٹس دیکھی ہیں، اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاری  پر  تشویش رہتی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ  قانون کی حکمرانی، آئینی اور  جمہوری اصولوں کی پرامن برقراری کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین و قوانین کے مطابق ان اصولوں کا احترام کرنے پر  زور دیتے ہیں۔

مزید خبریں :