Time 24 جولائی ، 2024
دنیا

48 سال میں پہلی بار تین بڑے نام امریکی صدارتی انتخابات سے باہر

48 سال میں  پہلی بار تین بڑے نام امریکی صدارتی انتخابات سے باہر
فوٹو: فائل

امریکا میں رواں برس ہونے والے صدارتی انتخابات میں 48 سال میں پہلی بار تین بڑے نام شامل نہیں۔

1976 کے بعد 2024 کی صدارتی دوڑ میں پہلی بار بائیڈن، کلنٹن اور بُش شامل نہیں ہیں۔

امریکا کے پچھلے 11 صدارتی انتخابات میں بُش، کلنٹن اور بائیڈن صدارتی ٹکٹ ہولڈر رہے۔

سابق صدر جارج ایچ ڈبلیو بُش 1980، 84 اور 88 میں بالترتیب نائب صدر اور صدر بن کر اقتدار میں آئے۔

بل کلنٹن 1992 اور 96 میں امریکا کے صدر بنے، 2000 اور 2004 میں جارج ایچ ڈبلیو بُش کے بیٹے جارج بُش امریکا کے صدر بنے۔

بل کلنٹن کی اہلیہ 2016 میں ڈیموکریٹس کی صدارتی امیدوار تھیں، صدر بائیڈن 2008 اور 2012 میں سابق صدر بارک اوباما کے نائب صدر بنے اور 2020 میں امریکا کے صدر بنے۔

جو بائیڈن رواں برس صدارتی دوڑ شامل رہے لیکن چند روز قبل دستبردار ہوگئے اور اب ریپبلکن امیدوار ٹرمپ کے مدمقابل ان تینوں بڑے ناموں میں کوئی نہیں ہے۔

مزید خبریں :